محمودالرشید کاخواتین سے متعلق رانا ثنا اللہ کے بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب کی معذرت تسلیم کرنے سے انکار

منگل 1 مئی 2018 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے خواتین سے متعلق رانا ثنا اللہ کے بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب کی معذرت تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صوبائی وزیر قانون سے استعفیٰ لیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احاطہ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا شہباز شریف خواتین کی اگر واقعی عزت کرتے ہیں تو رانا ثنا اللہ کی جانب سے معافی مانگنے کی بجائے ان سے استعفیٰ لیں، جس نے جرم کیا اسکے معافی مانگنے تک اسمبلی کارروائی نہیں چلنے دیں گے، صوبائی وزیر پر شدید تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ر انا ثناء اللہ کا بیہودہ گفتگو میں کوئی ثانی نہیں، بڑی بد بختی ہے ایسے شخص کیلئے جو اس عمر میں بھی مہذب نہ بن سکے، رانا ثنا اللہ دینی، اخلاقی اور معاشرتی قدروں سے نا واقف ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے استعفے اور خواتین سے معافی مانگنے تک اسمبلی اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔