ایران میں بیوہ خواتین کو شرمناک کام کیلئے استعمال کیے جانے کا انکشاف

ایرانی انٹیلی جنس کے لیے سیاست دانوں کو جال میں پھنسانے والی بیوہ خواتین، سکیورٹی اداروں نے عراق ایران جنگ میں بیوہ ہونیوالی خواتین کو اپنے منصوبے کے لیے استعمال کیا،عبداللہ ناصری

پیر 30 اپریل 2018 12:24

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء)ایران میں اصلاح پسند رہ نما عبداللہ ناصری کی جانب سے ایران عراق جنگ میں ہلاک ہونے والے اہل کاروں کی بیواؤں سے متعلق بیان نے تنازع پیدا کر دیا ہے۔ناصری نے بتایاتھاکہ مذکورہ بیوہ خواتین نے حزب اختلاف کے بہت سے افراد کی سیاسی زندگی ختم کرانے میں ایرانی سکیورٹی اداروں کی مدد کی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ سکیورٹی اداروں نے عراق ایران جنگ(1980-1988)میں مارے جانے والے افراد کی بعض بیواؤں کوخطّافات یعنی آنکڑا خواتین کے نام سے منصوبے میں استعمال کیا۔ اس منصوبے کا مقصد مختلف ایرانی حکومتوں کے وزراء اور سینئر عہدے داروں کو جال میں پھانسنا تھا۔ناصری نے مزید کہا کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے خواتین کا استعمال کیا جانا دنیا بھر میں ایک معروف طریقہ کار ہے اور ایران بھی اس سے مستثنی نہیں۔

متعلقہ عنوان :