سیاست سے کنارہ کشی اختیار کریں گے یا نہیں، ترک صدر نے فیصلہ سنا دیا

صدارتی نظام حکومت کے ساتھ ترکی نے ترقی کا اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، صدر اردوان

پیر 30 اپریل 2018 14:28

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء) ترکی کے صدر رجب طیّب اردوان نے کہا ہے کہ صدارتی نظام حکومت کے ساتھ ترکی نے ترقی کا اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے استنبول ضلعی یوتھ ونگز اجلاس میں شرکت سے قبل عوام سے خطاب میں صدر اردوان نے 24 جون کو متوقع صدارتی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت ایک اہم موڑ پر ہیں کیونکہ صدارتی نظام حکومت کے ساتھ ترکی ایک سنگ میل تک پہنچ گیا ہے اور یہ سنگ میل ترکی کا ترقی کی طرف بڑھنے کا سنگ میل ہوگا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے اردوان نے کہا کہ گبّار، جودی، تندورق، قندیل اور بستے لر دیریسی میں ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو پرعزم شکل میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت عفرین میں غیرفعال بنائے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 4 ہزار 500 کی طرف بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف شمالی عراق میں 300 سے زائد دہشت گردوں کو غیرفعال بنایا جا چکا ہے۔ دوسری جانب ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے بھی عوام سے خطاب میں کہا کہ صدر رجب طیّب اردوان 6 مئی کو جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے استنبول ضلعی اجلاس میں 24 جون کو متوقع انتخابات سے متعلق منشور کا اعلان کریں گے۔ طیب اردگان مخالفین کی جانب سے کیے جانے والے پراپیگنڈا کے برعکس ترکی کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :