سعودی طالبہ نے مریخ کے لئے واٹر پلانٹ پراجیکٹ تیار کر لیا

پیر 30 اپریل 2018 23:24

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء)سعودی طالبہغلا عبدالرحمان المسعودی نے مریخ کے لئے واٹر پلانٹ پراجیکٹ تیار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی طالبہ غلا عبدالرحمان المسعودی نے خلا نوردوں اور آباد کاروں کو صاف ستھرا پانی مہیا کرنے کی خاطر مریخ پر واٹر پلانٹ پروجیکٹ تیار کردیا۔

(جاری ہے)

المسعودی کا مقصد مریخ پر پانی کا مسئلہ حل کرنا بھی ہے۔ عمر 14برس ہے۔ اسکا کہناہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ کرہ ارض پر میٹھا پانی ہر آنے والے دن کم ہوتا جارہا ہے۔ ہم نے یہ بھی پڑھا اور سنا ہے کہ ناسا مریخ کی دریافت کیلئے خلا نورد بھیج رہی ہے جہاں پانی کا مسئلہ انکے لئے مشکل کا باعث بنا ہوا ہے۔یہی پہلو مریخ پر واٹر پلانٹ منصوبہ بنانے کا محرک بنا۔

متعلقہ عنوان :