بھارت،اسپتالوں میں چوہوں کا راج، بے ہوش مریض کی آنکھ کتر لی

پیر اپریل 23:24

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)بھارتی شہر ممبئی کے اسپتالوں میں چوہوں کا راج ہے، چوہوں نے بے ہوش مریض کی آنکھ کتر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کیجوگیشوری کیسرکاری اسپتال میں سڑک حادثہ کا شکار ہونیوالیمریض کے دماغ میں انجماد خون کی شکایت پیدا ہوگئی تھی جسے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔

(جاری ہے)

مریض کے والد نے بتایا کہ صبح جب مریض کی آنکھ پر خون کے قطرے نظرآئے تودیکھ کر حیرانی ہوئی ۔ جب اسے صاف کیا گیا تو چوہے کے کترنے کی علامت نظر آئی۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسپتال کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ واضح ہوکہ اسپتال کے جنرل وارڈ میں چوہوں کو گھومتے ہوئے دیکھا جاچکا ہے تاہم اسپتال انتظامیہ نے اس دعوے کی حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Your Thoughts and Comments