شام میں ایرانی فوجی چھاؤنیوں پر حملوں کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایران

منگل 1 مئی 2018 10:10

تہران ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء) ایران نے شام میں ایک میزائل حملے میں ایرانی فوجیوں کی ہلاکت کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام میں ایرانی فوجی چھاؤنیوں پر راکٹ حملوں کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تسنیم نے نام لیے بغیر ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ حما اور حلب کے نواح میں قائم ایرانی فوجی چھاؤنیوں پر میزائل داغے جانے اور ان میں متعدد ہلاکتوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

متعلقہ عنوان :