مہاجرین کی ترکی سے یورپ منتقلی شدت اختیار کر گئی ،گذشتہ 5ماہ میں 17فیصد کا ریکارڈ اضافہ

منگل 1 مئی 2018 18:51

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء)یورپی یونین کی سرحدی حفاظتی ایجنسی فرنٹیکس نے بتایا ہے کہ مہاجرین کی ترکی سے یورپ منتقلی میں شدت آگئی،مہاجرین کی منتقلی میںگذشتہ 5ماہ میں 17فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی سرحدی حفاظتی ایجنسی فرنٹیکس کے مطابق ترکی سے یورپی یونین پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فرنٹیکس کے ڈائریکٹر فابریس لیگیری نے جرمن اخبار ’بِلڈ‘ کو بتایا کہ گزشتہ چار سے پانچ ہفتوں کے دوران ترکی سے یونان کے مختلف جزائر تک پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں سترہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایران، عراق اور شام سے ترکی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد بھی دوبارہ زیادہ ہو چکی ہے۔ ترکی سے یونان پہنچنے والے ان مہاجرین میں سے چالیس فیصد تارکین وطن کے پورے کے پورے خاندان تھے۔