پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئے دوست ملک کی جانب سے ایک ارب ڈالرز کا تحفہ

پیر 30 اپریل 2018 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے چینی بینک سی بی سی کی طرف سے ایک ارب ڈالر کا مزید قرضہ لینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرضے لیکر زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ قوم کو قرضوں کے جال میں جکڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی اداروں سے قرضے نہ لینے اور کشکول توڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن اقتدار سنبھالتے ہی کشکول کا سائز بڑا ہوگیا اور حکومت نے قرضے حاصل کرنے کا ایک لامتناعی سلسلہ شروع کیا کہ قوم کا بچہ بچہ بھی لاکھوں کا مقروض ہوگیا ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

میاں کامران سیف نے کہا کہ یہ مقام افسوس ہے کہ وزراء کی فوج ظفر موج کی موجود گی میں صرف ایک ماہ قبل مزید تین سے چار وزراء کی نامزدگی بیڈ گورننس کی انتہا ہے حکومت جاتے جاتے بھی مزید وزراء کو بھرتی کررہی ہے اور مزید قرضے حاصل کرنا بیڈ گورننس کی انتہا ہے حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے اور عوام پر بوجھ بنی ہوئی ہے۔انتخابات میںایسی نااہل قیادت کو عوام مسترد کرکے عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے۔