متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بہادر آباد گر وپ کا 5 مئی کو لیاقت آباد میں جلسہ عام کا اعلان

منگل 1 مئی 2018 00:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بہادر آباد گر وپ ہفتہ5مئی 2018 کولیاقت آبادکے علاقے ایف سی ایریاکے ٹنکی گرائونڈمیں عظیم الشان جلسہ عام کاانعقادکریگی،جس میں لیاقت آبادسمیت کراچی کے عوام ریکارڈتعداد میں شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

جلسہ عام سے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی ،سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان،ڈپٹی کنوینرزواراکین رابطہ کمیٹی خطاب کرینگی۔5،مئی کوٹنکی گرانڈمیں جلسہ عام کے انعقاد کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں اوراس سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کے ساتھ ساتھ ذمہ داران وکارکنان کی میٹنگزکاسلسلہ بھی شروع کردیاگیاہے۔