اینٹی کرپشن سندھ نے جمشید ٹائون رجسٹرار آفس میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا

منگل 1 مئی 2018 00:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء) اینٹی کرپشن سندھ نے جمشید ٹائون رجسٹرار آفس میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ اینٹی کرپشن سندھ نے جمشید ٹائون رجسٹرار آفس پر چھاپہ مارا۔ چھاپہ جمشید ٹائون کے رجسٹرار ون اور ٹو میں مارا گیا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران رجسٹرار دفاتر کے افسران اور اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ چھاپے کے دوران دونوں رجسٹرار کے دفاتر سے ایک سال کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا۔ چھاپہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ کی سربراہی میں مارا گیا۔ چھاپے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور انسپکٹرز نے حصہ لیا۔ اینٹی کرپشن کو جمشید ٹائون کے کھاتوں ردوبدل کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :