’’شکریہ شہبازشریف ،آپ کے پروگرام کے باعث ہماری زندگیاں بدل گئی ہیں‘‘

یہ پروگرام ایک انقلابی حیثیت رکھتا ہے ،بلاسود قرضے حاصل کرکے باعزت روز گار کمانے والوںکا اظہار خیال

منگل 1 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء) ’’وزیر اعلی خود روزگار سکیم‘‘ کے تحت بلاسود قرضے حاصل کرکے باعزت روز گار کمانے والوں نے اس سکیم کو اپنے لئے نئی زندگی قرار دیا اور وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا-شالامار ٹائون کی رہائشی خاتون فوزیہ بی بی نے تقریب میں بتایا کہ میرا خاوند رکشہ چلاتا تھا ان کا ایکسیڈنٹ ہوا ،رکشتہ تباہ ہوا جبکہ میرے خاوند کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ،مجھے بلاسود قرضوں کے پروگرام کے بارے میں محلے کی ایک عورت نے بتایا تو میں ان کے دفتر گئی اور مجھے پہلی بار 20ہزار روپے کا قرضہ ملا جس سے میں نے اعظم مارکیٹ جا کر کپڑا خریدا ، جس سے مجھے معقول منافع ہوا اورمیں نے یہ کام جاری رکھا ،دوسری بار مجھے 30ہزار روپے کا قرضہ ملا اور میرے بچے بھی پڑھنے لگی-میری بچی کو پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ سے 90ہزار روپے کا وظیفہ بھی ملا ہے بلاشبہ بلاسود قرضوں کا یہ پروگرام غریبوں کے لئے بہت بڑا آسرا ہے اور 20ہزار روپے کی رقم غریب کے لئے بڑا سہارا ہی-میں وزیراعلی شہبازشریف کی مشکور ہوں جن کے اس پروگرام کے باعث میں مشکلات سے باہر آکر باعزت روزی کما رہی ہوں-بلاسود قرضوں کے پروگرام سے مستفید ہونے والی خاتون صائمہ شیخ نے بتایا کہ مجھے اس پروگرام کے ذریعے بلاسود قرضے ملے جس سے میں نے اپنی زندگی کو بدل لیا ہے ،پہلے وہ دن تھے کہ میں کسی کی طرف دیکھتی تھی ،آج میرے پاس 15لوگ کام کررہے ہیں جنہیں میں ہزاروں روپے تنخواہ بھی دیتی ہوں جبکہ میری آمدن ایک لاکھ روپے سے زائد ہو چکی ہی-میں سمجھتی ہوں کہ یہ پروگرام ایک انقلابی حیثیت رکھتا ہے جس سے ہمارے جیسے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیںاور میں وزیراعلی محمد شہبازشریف کی بہت شکر گزار ہوں-اخوت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہاکہ ’’وزیراعلی خود روز گار سکیم ‘‘ بلاسود قرضوں کا دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہے اور قرضوں کی واپسی کی شرح 99.9فیصد ہی-انہوںنے کہاکہ آج تک اس پروگرام میں وزیراعلی آفس یا کسی اور شخص کی طرف سے کسی کسی قسم کی سفارش نہیں کی گئی کہ اس شخص کو قرضہ دیں او راس کو نہ دیںاور اس بات کا کریڈٹ وزیراعلی محمدشہبازشریف کو جاتا ہے جنہوں نے یہ پروگرام شروع کر کے عظیم خدمات سرانجام دی ہیں�

(جاری ہے)