صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی جانب سے فراہم کئے جانے والے لالی پاپ سے تنگ

آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے دس مئی کو احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کی کال دیدی

منگل 1 مئی 2018 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی جانب سے فراہم کئے جانے والے لالی پاپ سے تنگ آ کر آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے دس مئی کو احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کی کال دیدی ہے اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے پرائیویٹ سکولز مالکان گزشتہ کئی ماہ سے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود سے مذاکرات کرتے رہے ہیں لیکن رانا مشہود ہر مرتبہ انہیں لالی پاپ دیکر ٹرخا رہے ہیں مالکان کے مطابق اب انہوں نے رانا مشہود کی جانب سے دئیے جانے والے لالی پاپ سے تنگ آ کر احتجاج اور دھرنے کا فیصلہ کیا ہے ان کا مطالبہ ہے کہ نجی سکولوں کے ذہین طلباء وطالبات کیلئے سکالر شپ کی رقم پانچ سو پچا س روپے سے بڑھائی جائے اور حسب وعدہ تمام پرائیویٹ سکولوں کو ان کے اخراجات بروقت ادا کئے جائیں۔