پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انرجی ڈرنکس کمپنیز کو بڑی ہدایت، لفظ انرجی کے استعمال پر پابندی عائد

منگل 1 مئی 2018 19:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انرجی ڈرنکس کمپنیز کو بڑی ہدایت جاری کر دی، لفظ انرجی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ترجمان کے مطابق نام نہاد انرجی ڈرنکس پر لفظ انرجی کا استعمال سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر مغالطہ آمیز اور گمراہ کن ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انرجی ڈرنکس کمپنیز کو اپنی پراڈکٹس پر لفظ انرجی کے استعمال کو ممنوع قرار د یتے ہوئے واضح ہدایات جاری ہیں کہ آئندہ کوئی بھی انرجی ڈرنک کمپنی اپنی پراڈکٹ پر لفظ انرجی استعمال نہیں کرے گا۔

لفظ انرجی سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر مغالطہ آمیز اور گمراہ کن ہے جس کی وجہ سے صارفین اس کے نقصانات جانے بغیر فوری انرجی کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام کمپنیز لیبل پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کی وضع کردہ ہدایات اردو انگریزی میں تحریر کرنے کی پابند ہونگی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق لیبل پر واضح طور پر ہائیلی کیفینیٹڈ ڈرنک اور لکھا جائے گا کہ یہ مشروب 12 سال سے کم عمر بچوں ، حاملہ خواتین کیلئے نہیں۔ نام نہاد انرجی ڈرنکس کے لیبل پر لفظ حلال لکھنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی تحریر کیا جائے گا کہ کیفین سے الرجی کی بیماری والے افراد اس مشروب کو استعمال نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :