پنجاب کےلوگوں نےعمران خان کی بات سننےسےانکارکردیا،مریم نواز

عوام جان گئے ہیں کہ تمہاری حیثیت ایک مہرے سے زیادہ نہیں، تم انگلی کے اشارے پرچلتے ہو، سازشوں سے نظام نہیں چلتا، اوپراللہ اورنیچےعوام ہیں، عمران خان کا کردارہرالیکشن میں مہمان اداکارکا ہوتا ہے،الیکشن میں مہرے دوردورنظرنہیں آئیں گے۔ساہیوال میں عوامی جلسہ سےخطاب

منگل 1 مئی 2018 20:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء): پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے لوگوں نے عمران خان کی بات سننے سے انکار کردیا، عوام جان گئے ہیں کہ تمہاری حیثیت ایک مہرے سے زیادہ نہیں،تم انگلی کے اشارے پرچلتے ہو،سازشوں سے نظام نہیں چلتا ،اوپراللہ اور نیچے عوام ہیں،عمران خان کا کردار ہر الیکشن میں مہمان اداکار کا ہوتا ہے، الیکشن میں مہرے دور دورنظر نہیں آئیں گے۔

انہوں نے آج ساہیوال میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال کے بھائیو، بہنوں بزرگو،آپ سب کو میرا سلام ہے۔میں ہیلی کاپٹر سے دیکھا کہ میرے بھائی اس تپتی دھوپ میں انتظار کررہے تھے۔ نوازشریف کے شیرو۔ آپ کمال کے لوگ ہو،ن لیگ کے مخالفین کی دوڑیں لگوا دی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کوسمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کریں۔س طاقتیں ان کے ساتھ ہے۔ سب کرکے دیکھ لیا۔

لیکن عوام کا جذبہ دیکھنے کو نہیں ملا۔میں شکریہ ادا کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ کل لاہور کے جلسے میں پورے پاکستان سے لوگ اکٹھے کیے گئے۔اس امید پرآئے کہ لاہور اور پنجاب کے لوگ بات سنیں گے۔لیکن پنجاب کے لوگوں نے بات سننے سے انکار کردیا ہے۔کیونکہ عوام جان گئے ہیں کہ تمہاری حیثیت ایک مہرے سے زیادہ نہیں۔تم انگلی کے اشارے پرچلتے ہو۔جلسے میں پیسا پانی کی طرح بہایا گیا۔

ٹکٹ والوں کولالچ دیا گیا کہ جتنے بندے لاؤ گے ٹکٹ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ اگر پشاور سے لوگوں کولاہور لیکر آنا تھا توجلسہ پشاور میں ہی رکھ لیتے۔لوگ بھی خوار ہونے سے بچ جاتے اور پیسے بھی بچ جاتے۔کے پی سے بسیں بھر آئے۔اگر بسیں بھری ہوتیں تومینارپاکستان بھی بھرا ہوتا۔انہوں نے کہاکہ جلسہ یہ ہوتا ہے۔بھائیو! مجھے تم پرپیار آیا جب میں دیکھا کہ نوازشریف کی تصویریں اور بہنیں جھنڈے اٹھائے جلسہ گاہ کی طرف بھاگے آرہے تھے۔

پشاور ،سوات، کوئٹہ،سرگودھا،ساہیوال اور لاہور جائیں گے تولاہور کے لوگ ساتھ ہوں ۔ہمیں ضرورت نہیں کہ بسیں بھر کرلائیں۔آج ساہیوال میں کی سڑکوں پربھی جلسے کا سماں ہے۔مریم نواز نے کہاکہ بھائیو! ان مہروں کی شکلیں یاد کرلو۔یہ تیر کے نشان پرووٹ لگانے والے آپ کے ووٹ کے نہیں بلکہ آپ کی سزا کے حقدار ہیں۔عمران خان اور زرداری نے ہاتھ ملایا۔

اب جب وہ ووٹ مانگنے آئیں توان کا استقبال کرنا کہ زرداری عمران بھائی بھائی۔مریم نے کہاکہ ابھی تومہرے استعمال ہورہے ہیں۔عمران خان کا کردار ہر الیکشن میں مہمان اداکار کا ہوتا ہے۔جب وہ استعمال ہوجاتے ہیں وہ پھر نظر نہیں آتے،2018ء کے الیکشن میں بھی عمران خان دور دور کہیں نظر نہیں آئیگا۔انہوں نے کہاکہ ابھی تویہ سازشوں میں مصروف ہیں ایمپائروں کوبتاتے ہیں کہ ہماری طرف دیکھو،ہم بھی امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سازشوں سے نظام نہیں چلتا ،اوپراللہ اور نیچے پاکستان کے عوام ہیں۔انشاء اللہ اللہ اور عوام کی مدد سے 2018ء کے الیکشن میں ان کومنہ توڑ جواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جس کی اپنی آف شور کمپنی نکل آئی اس نے سپریم کورٹ میں جعلی این اوسی کا اعتراف کیا۔دوسرے سیاستدان جن کی پہچان ہی کرپشن ہے۔وہ نوازشریف کیخلاف جہاد کررہے ہیں۔جس کی کمپنی نکل آئی وہ اہل اور جس نے خدمت کی اور جس کی نسلوں کا دوسال احتساب ہوا۔بیچ میں کیا نکلا؟ صرف اقامہ نکلا۔ نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم رہے کیا کسی نے بدترین دشمن نے الزام بھی لگا یا کہ نواز شریف نے کرپشن کی ہے؟اس نوازشریف کونااہل کردیا گیا۔