ہمارا مقابلہ عمران یا زرداری سے نہیں،کچھ قوتوں سے ہے،نوازشریف

ایسی قوتیں جوآپ کونظرنہیں آتیں، آئندہ الیکشن الیکشن نہیں ریفرنڈم ہونا چاہیے، زرداری، عمران یا آزاد لوگوں کوووٹ دینا ان قوتوں کوووٹ دینے کے مترادف ہے، ووٹ کوعزت دو کا مطلب پاکستان،سبزہلالی پرچم، قوم کوعزت دوہے، اتنے ووٹ دوکہ اس طرح کےفیصلے ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیں۔ساہیوال میں عوامی جلسہ سے خطاب

منگل 1 مئی 2018 20:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء): پاکستان مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ عمران خان یا زرداری سے نہیں ،کچھ قوتوں سے ہے، ایسی قوتیں جوآپ کونظر نہیں آتیں،آئندہ الیکشن الیکشن نہیں ریفرنڈم ہونا چاہیے، زرداری ، عمران یاآزاد لوگوں کوووٹ دینا ان قوتوں کوووٹ دینے کے مترادف ہے، آپ پہلے بھی فیل تھے اب کچی فیل ہو،ووٹ کوعزت دو کامطلب پاکستان ،سبز ہلالی پرچم ، قوم کوعزت دوہے،اتنے ووٹ دو کہ اس طرح کے فیصلے ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیں۔

انہوں نے آج ساہیوال میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں، ساتھیو، بھائیوسب کومیرا سلام۔آج کا جذبہ دیکھ کرمجھے نشہ آرہا ہے۔

(جاری ہے)

آج کے جلسے کا مقابلہ 2013ء کے جلسے کررہاتھا۔آج کا جلسہ اس کوبھی مات کردے گیا ہے۔مجھے لگتا ہے کہ نوازشریف کا پیغام ووٹ کوعزت دو ساہیوال کے بھی گھر گھر پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں جوجلسہ ہوا ہے ۔

اس کوبھی میں نے ٹی وی پردیکھا۔اس جلسے میں عوام کا جذبہ دیکھا اس کا اور اس جلسے کاکوئی موازنہ نہیں ہے۔اس کودیکھ کر ایسے لگا کہ جلسہ لہور دا، مجمہ پشور دا تے ایجنڈا کسے ہور دا۔یہ توایسے ہی ہے کہ میں جلسہ پشاور میں کروں ،بندے سوات سے لے جاؤ جلسہ پشاور کروں اور بندے ساہیوال سے لے جاؤں۔لاڈلا صاحب آپ کی دال نہیں گل رہی۔آپ پہلے بھی فیل تھے اب آپ کچی فیل ہو۔

گیارہ نکاتی ایجنڈا لیکر آئے ہوپہلے 13نکاتی ایجنڈے کا بتاؤ، کیاکیا؟آپ توکہتے تھے نیا پاکستان بناؤں گا کون سا نیاپاکستان بنایاہے؟ کوئی ترقیاتی کام پشاور میں نظر نہیں آتا ہے۔دوسری جانب ہم نے پورے پاکستان میں لوڈشیڈنگ ، دہشتگردی ختم کی ،کراچی میں امن لیکر آئے۔یہ اچھے بھلے روشن پاکستان کوپیچھے دھکیل رہے ہیں۔نوازشریف کونااہل قرار دے دیا گیا۔

ساہیوال کے لوگوں آپ بتاؤ کیا ساہیوال میں میڈیکل کالج،یونیورسٹی بن گئی۔موٹروے بھی بن گئی۔اگر دوبارہ نوازشریف کومنتخب کیا تومنی موٹروے یہاں سے گزرے گی۔نوازشریف نے کہا کہ 1999ء میں وزیراعظم تھا اس وقت نکال دیا میں نے کوئی کرپشن کی؟ اب پھر نکال دیا گیا؟ کیوں نکالا؟ میں پوچھتا ہوں کیوں نکالا کیوں نکالا؟ صرف ایک اقامہ پرنکال دیا ۔جوملک کوکھا گئے، حاجیوں کامال کھا گئے۔

ان کاکچھ کیا؟ ایک شخص پاکستان کے ایٹمی دھماکے کرتا ہے۔امریکی صدر کے پانچ ارب ٹھکراتا ہے ۔کہ ہمیں اپنی عزت پیاری ہے۔میں ایسا آدمی ہوں جوقوم کی عزت اور اپنی ذات کی عزت پرسودا نہیں کرتا۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کوعزت دوکیلئے نکلا ہوں کہ 70سالوں میں جوہوتا رہا ہے اس کوبدل دیں۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے فیصلہ دے دیا کہ نوازشریف کونکال دیا۔لیکن ایک راستہ ہے نوازشریف کوواپس لانے کا۔

مسلم لیگ ن کواتنے ووٹ دو کہ مسلم لیگ ن اسمبلی میں پہنچے اور اس فیصلے کواٹھا کرباہر پھینک دے۔دوسروں کوووٹ دینا ایسے ہی ہے جیسے یہاں پٹھیوں کی حکومت قائم کردی جائے۔عمران خان بھی پٹھو ہے،بک گیا ہے۔یہ اندرخانے ملے ہوئے ہیں،عمران خان نے تیر کوووٹ دیا۔طاہرالقادری کے جلسے میں اکٹھے تھے۔سب طے کیا ہوا ہے۔عمران خان پہلے اور زرداری بعد میں آجائیں گے۔

عوام سمجھ چکے ہیں دھوکے میں نہیں آئیں گے۔نوازشریف نے کہاکہ آپ کا یہ خادم کبھی جھکے گا نہیں ۔پاکستان کے جھنڈے کوبلند کریں گے۔کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے خود کہاکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کمزور ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم 70مرتبہ ہم نیب کی عدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔موٹروے بنائے، ایٹمی قوت بنائے، یونیورسٹیاں ،کالجز،سکول بنائے،دہشتگردی کوختم کرے،بجلی کی لوڈشیدڈنگ کوختم کرے،سی پیک پاکستان میں لیکر آئے ۔

اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جانا چاہیے؟َانہوں نے کہاکہ رمضان شریف کے بعد الیکشن مہم شروع جائے گی۔لیکن معلوم نہیں پھر آؤں گا یا نہیں۔مجھے یاد ہے پچھلی بار جلسے پرآیا توآپ لوگوں نے وعدہ کیا کہ مسلم لیگ ن کوکامیاب کریں گے۔آپ نے کامیاب کیا۔اس بار ن لیگ کوہی نہیں بلکہ مخالفین کوبھی شکست فاش دیں گے۔ہمارا مقابلہ عمران خان ،آصف زرداری سے نہیں ہے۔

ہمارا مقابلہ ایسی قوتوں سے بھی ہے جوآپ کونظر نہیں آتیں،ہمارا مقابلہ ایسی قوتو ں کے ساتھ ہے۔آپ اگر آصف زرداری ، عمراں خان آزاد لوگوں کوووٹ دیں گے توایسے ہی ہے کہ آپ ان قوتوں کوووٹ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ 70سال پچھلے سترسالوں سے بہتر ہوں گے۔جب میں کہتا ہوں کہ ووٹ کوعزت دو،اس کامطلب ہے کہ پاکستان ،سبز ہلالی پرچم ، قوم کوعزت دو۔یہ میرا نہیں پوری پاکستان قوم کامسئلہ ہے۔اتنے ووٹ دو کہ اس طرح کے فیصلے ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیں۔