ر راؤ انوار کو ہتھکڑی میں پیش نہ کیا تو پور املک بند کردینگے،والد نقیب اللہ محسود

بدھ 2 مئی 2018 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء)کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ اگر اگلی بار راؤ انوار کو ہتھکڑی میں پیش نہ کیا تو پور املک بند کردینگیراؤ انوار بیمار نہیں مکار ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر نقیب اللہ محسور کے اہلخانہ نے احتجاج کیا اور راؤانوار کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ راؤ انوار کو عدالت میں پیش کیا جائے نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار بیمار نہیں مکار ہے گزشتہ پیشی میں وہ حشاش پشاش تھے اب اچانک ا انہیں کیا ہوگیا ، اگر اب انہیں ہتھکڑی لگاکر نہیں لایا گیا تو احتجاج کرکے پورا ملک بند کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راؤ انوار تو بہادر تھا، اب حیلے بہانے بنارہاہے، ہمیں اللہ کے بعد عدالت سے امید ہے، راؤ انوار سندھ حکومت کا بہادر بچہ بنارہا ہے تو یہ عمل انصاف کے خلاف ہوگا۔