پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا رانا ثناء اللہ کے پی ٹی آئی کی خواتین بارے ریمارکس پر شدید احتجاج ،معافی کا مطالبہ
وزیر اعلیٰ اور ترجمان حکومت کی معذرت قابل قبول نہیں،رانا ثناء الله ایوان میں آکر اپنے الفاظ واپس لیں اور معذرت کریں ،اگر ایسا نہ کیا تو اپنا احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے‘اپوزیشن جو زمیندار گندم کیلئے باردانے کی درخواست دیگا حکومت اسکی گندم خریدنے کی پابند ہوگی، کسی کاشتکار کو شکایت کا موقع نہیں دیا جائیگا‘وقفہ سوالات وقفہ سولات کے دوران حکمران جماعت کے رکن اسمبی وحید گل نے کورم کی نشاندہی کردی ،اسپیکر نے اجلاس آج صبح 10بجے تک کیلئے ملتوی کردیا
بدھ 2 مئی 2018 22:58
(جاری ہے)
اجلاس کے آغازپر قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر قانون رانا ثناء نے دو روز قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کی خواتین کے بارے میں غیر مہذب ریمارکس دیئے جو قابل مذمت ہیں ۔
ہم سب ماؤں ،بہنوں اور بیٹیوں والے ہیں،رانا ثنا اللہ آئے روز اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرتے رہتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ترجمان حکومت کی معذرت قابل قبول نہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ ایوان میں آکر اپنے الفاظ واپس لیں اور معذرت کریں اور ہمیں ان کے بیان پر جمع کرائی گئی مذمتی قرارداد آؤٹ آف ٹرن پیش کرنے کی اجازت دی جائے، ۔صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ہم قائد حزب اختلاف کی تائید کرتے ہیں کہ خواتین ہم سب کیلئے محترم ہیں اور ہونی بھی چاہئیںلیکن جس واقعہ کی بات میاں محمود الرشید کررہے ہیں وہ اسمبلی کے ایوان میں نہیں باہر ہوا ہے ،یہ ان سے باہر ہی ایسا مطالبہ کریں اور اس مسئلہ پر سیاست نہ کریں۔ پارلیمانی لیڈر رانا ارشد نے کہا کہ خواتین کا احترام ہم سب کیلئے بہت ضروری ہے لیکن مینار پاکستان میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران حوا کی بیٹی کے ساتھ جو کچھ ہوا س کی بھی تو مذمت ہو نی چاہیے ۔جس پر سپیکر رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ ابھی وزیر قانون ایوان میں نہیں آئے جب آتے ہیں تو ان سے بات کرتے ہیں ۔جس کے بعد وقفہ سوالات کاآغاز کیا گیا ۔ڈاکٹر وسیم اختر کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری اسداللہ آرائیں نے کہا کہ اس سال گندم کی خریداری کی پالیسی یہ ہے کہ جو بھی زمیندار گندم کے لئے باردانے کی درخواست دے گا اسے باردانہ ضرور دیا جائے گا اور حکومت اس کی گندم خریدنے کی پابند ہوگی، کسی کاشتکار کو شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گوداموں میں سٹاک گندم بالکل خراب نہیں ہوتی نہ ہی ضائع ہوتی ہے ۔رکن اسمبلی طارق باجوہ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ سانگلہ ہل میں 14500میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ٹاگٹ مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سوالات کے جوابات دینے کے دوران پارلیمانی سیکرٹری چوہدری فقیر حسین ڈوگر کو بار بار طنز کرتے رہے اور روکنے کے باوجود نہ رکے جس کے جواب میں رکن اسمبلی رانا لیاقت نے بھی انہیں بیٹھے بیٹھے تنقید کا نشانہ بنایا ، جس پر خرم شیخ آگ بگولہ ہوگئے ۔پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد نے کہا کہ جب آپ طنز کررہے تھے وہ ٹھیک تھا اگر جواب آیا ہے تو جذباتی کیوں ہو گئے برداشت کرو ،جو بات کرنی ہے سپیکرسے کرو ۔جس پر خرم شیخ نے بار بار ’’شٹ اپ شٹ اپ ‘‘ کے الفاظ استعمال کئے ۔ سپیکر نے یہ الفاظ کارروائی سے حذف کرا دیئے ۔وقفہ سوالات کے دوران حکومتی رکن اسمبلی وحید گل نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر اپوزیشن سمیت تمام حکومتی ممبران حیران رہ گئے ۔رکن اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ آج قرآن کی تعلیمات کے حوالے سے بل ایوان میں پیش کیا جانا تھا ۔کورم کی نشاندہی پر سپیکر نے پہلے پانچ منٹ گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی پھر پھر20منٹ کے لئے اجلاس ملتوی کردیا ۔سپیکر دوبارہ ایوان میں آئے تو گنتی کرانے پر کورم پورا نہ ہوا تو اجلاس آج ( جمعرات ) کی صبح 10بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 2 مئی 2018 کی مزید خبریں
-
وزیراعظم کا اکتوبرسےقبل فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کروانےکا اعلان
-
میمو گیٹ کیس، سپریم کورٹ نے قانون دان احمر بلال صوفی کو عدالتی معاون مقرر کر دیا ،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
-
میرا مقابلہ زرداری یاعمران سے نہیںاس خلائی مخلوق کیساتھ ہے جو نظر نہیں آتی،نوازشریف
-
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے اہلکار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو رہا کر دیے جانے کا امکان
-
نیب کسی کیساتھ امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا، پالیسی فیس نہیں، کیس دیکھنے کی ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال
-
پرویز مشرف کے ’اختیارات کے غلط استعمال‘ کی تفصیلات نیب میں طلب
-
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی یقین دہانی ،ہزارہ برادری نے تادم مرگ بھوک ہڑتال ختم کردی
-
اسد عمر کی وہ ایک ملاقات جس نے تحریک انصاف میں ہلچل مچا دی
-
متحدہ مجلس عمل نے مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا
-
وفاقی پولیس کی جانب سے تشدد و تذلیل کرنے کا معاملہ
-
پاکستان نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی
-
پاکستان تحریک انصاف کا مسلم لیگ ن کو نیا چیلنج
-
قومی اسمبلی کے اجلاس میں رانا ثناء اللہ کا معاملہ اٹھا دیا گیا
-
سپریم کورٹ نے تمام سرکاری ملازمین کو تین روز کے اندر تنخواہ ادا کرنے کے حکم دیدیا
-
رہنما ایم کیوایم پی آئی بی فاروق ستارنے بہادرآباد جانےکااعلان کر دیا
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا رانا ثناء اللہ کے پی ٹی آئی کی خواتین بارے ریمارکس پر شدید احتجاج ،معافی کا مطالبہ
-
اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ میں خاص کیا ہے،تفصیلات منظر عام پر آ گئیں
-
رانا ثناء اللہ کا خواتین سے متعلق بیان افسوسناک ہے،شاہ محمود قریشی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کا حادثے کے بعد پہلا بیان منظرعام پر آ گیا
-
ضلع تربت سے 20لاشوں کی برآمد گی‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کا ازخود نوٹس لے لیا
-
سپریم کورٹ ، دو ہری شہریت کے باعث نااہل قراردیئے گئے ارکان پارلیمنٹ کیخلاف فوجداری مقدمات ختم کرنے کا حکم، نااہل اراکین پارلیمان پانچ پانچ لاکھ روپے پارلیمنٹ میں جمع کرائیں،سپریم کورٹ
-
پی ٹی وی میں جنسی ہراساں کرنے پرمتاثرہ خاتون سپریم کورٹ پہنچ گئیں
-
ْ قومی اسمبلی نے خواتین کے لئے نامناسب الفاظ استعمال کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی
-
سنا ہے چیف جسٹس سپریم پرویز مشرف کو ازخود نوٹس لے کر عدالت میں پیش کروانے والے ہیں،کیپٹن (ر) صفدر کا طنز
-
پاک بحریہ کا ایک اور کارنامہ ، کھلے سمندر میں پھنسی پرتگالی کشتی کے مسافروں کو بچا لیا
-
پاکستان کے نوجوانوں کو اپنی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا‘ احسن اقبال
-
سپریم کورٹ نے پتوکی بابا فرید اور دریا خان شوگر ملز کے مالکان سے ادائیگیوں کا بیان حلفی طلب کر لیا
-
پرویز خٹک کی سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست
-
ر راؤ انوار کو ہتھکڑی میں پیش نہ کیا تو پور املک بند کردینگے،والد نقیب اللہ محسود
-
پانامہ کیس میں پھنسے نواز شریف کے لیے ایک اور بری خبر
-
خواجہ آصف نے نااہلی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
-
اے این پی کا وزیر اعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے گورنر خیبر پختونخوا کو خط
-
ایون فیلڈ ریفرنس،نواز شریف پبلک آفس ہولڈ کرتے وقت لندن فلیٹس کے مالک تھے، گواہ نیب
-
سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے عبوری حکومت کے قیام کی بجائے متبادل منصوبہ پیش کردیا
-
نواز شریف کی ن لیگ کے تاحیات قائد کے عہدے سے بھی چھٹی کروا دیے جانے کا امکان
-
ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس
-
حیسکو نے لعل شہباز قلندر کے عرس کی وجہ سے لعل شہباز قلندر فیڈر کو لوڈشیڈنگ سے رات سے مستثنیٰ قرار دیدیا
-
خلیجی ممالک کے بعد ایک اور بڑے اسلامی ملک نے ایران سے تعلقات ختم کردیے
-
افغان حکومت کا ملک کے نصف سے کچھ ہی زیادہ اضلاع پر کنٹرول ہے،امریکی رپورٹ
-
سعودی عرب، 16 ایٹمی پلانٹس کی تعمیر کیلئے 5 ممالک کوشاں
-
سعودی ریلوے کمپنی نے رمضان کے لیے نظام اوقات کا اعلان کر دیا گیا
-
بھارتی حکومت کو تاج محل کا رنگ بدلنے کی کوئی پروا نہیں ہے، بھارتی سپریم کورٹ
-
ہولو کاسٹ کے ذمہ دار یہودی خود ہیں،فلسطینی صدر محمود عباس
-
سعودی شہر النماص کے اسپتال میں زچگی کا عجیب واقعہ ، زچہ پیٹ میں دھماکے سے فوت ہو گئی
-
حج و عمرہ ذائرین کیلئے شاندار خبر
-
متحدہ عرب امارت میں عرب شہری کو پڑوسی خاتون کے ساتھ سوتے ہوئے جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں جیل کی سزا
-
امریکی ریاستوں کاڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ، مقدمے کی بنیاد گاڑیوں پر لاگو ماحولیاتی ضوابط میں نرمی قرار
-
آلودہ ہوا ہر سال 7ملین انسانوں کی ہلاکت کا باعث، ڈبلیو ایچ او کا انکشاف
-
امن معاہدے کے باوجود علاقے میں امریکی موجودگی ضروری ہے، جنوبی کوریا
-
بھارت، اے ٹی ایم میں دھماکہ،14لاکھ نقدی جل کر راکھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.