میرا مقابلہ زرداری یاعمران سے نہیںاس خلائی مخلوق کیساتھ ہے جو نظر نہیں آتی،نوازشریف
پی ٹی آئی قوم سے مذاق کررہی ہے، ان کو کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نکال دیا گیا،پاکستان کی عوام میرے ساتھ ہے، کروڑوں لوگ وزیرِاعظم منتخب کراتے ہیں لیکن پانچ لوگ منصب سے فارغ کر کے نکال دیتے ہیں،صادق آبادمیں جلسے سے خطاب
بدھ 2 مئی 2018 23:57
(جاری ہے)
نوازشریف نے کہاکہ اگر صادق آباد جاگ رہا ہے تو جنوبی پنجاب کا دل جاگ رہا ہے، نواز شریف کو بھی آپ سے اتنی ہی محبت ہے، یہ محبت آسانی سے نہیں ملتی، میں خوش نصیب ہوں۔
مریم نواز نے ٹھیک کہا ہے کارکنوں اور میرے درمیان فاصلہ زیادہ ہے، کارکنوں کو تو میرے پاس ہونا چاہیے تھا، کوئی بات نہیں یہ دوری بھی ختم ہو جائے گی۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نکال دیا گیا، مجھے فیصلہ سمجھ نہیں آیا، پھر مجھے تاحیات نااہل کر دیا گیا۔ میرے خلاف فیصلے کرنے والے صادق آباد آ کر عوام کا جذبہ دیکھیں، تم جتنے فیصلے سناتے ہو ان کا اتنا ہی جذبہ بڑھتا ہے۔ میرے خلاف فیصلہ دینے والے عوام کا فیصلہ بھی سن لیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی تو شے ہی کچھ نہیں، ان کو کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا، کرکٹ کے زمانے میں نواز شریف کی خدمت کو بھول گئے، شوکت خانم ہسپتال بنانے کے لیے ہماری خدمت کو بھلا دیا۔انہوں نے عمران خان اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب! میرا آپ کیساتھ کوئی مقابلہ نہیں، آپ کوئی شے نہیں ہو۔ زرداری صاحب! میرا آپ کیساتھ بھی کوئی مقابلہ نہیں، میرا مقابلہ تو خلائی مخلوق کیساتھ ہے جو نظر نہیں آتی لیکن پاکستان کی عوام میرے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اغوا برائے تاوان کے واقعات کس نے ختم کرائی کراچی میں امن کون لے کر آیا پاکستان سے دہشت گردی کس نے ختم کی اتنی بڑی خدمات پر نواز شریف کو فارغ کر دیا گیا۔ کروڑوں لوگ وزیرِاعظم منتخب کراتے ہیں لیکن پانچ لوگ منصب سے فارغ کر کے نکال دیتے ہیں۔اس سے قبل نواز شریف کی صاحبزادی نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ اس مرتبہ لوٹوں کی دال نہیں گلنے والی ہے۔صادق ا?باد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے مریم نواز نے کہا کہ لوگ خواجہ آصف کی قدر اس لیے کرتے ہیں کہ وہ وفادار آدمی ہیں اور عوام اپنے ہر دل عزیز لیڈر پر محبتیں نچھاور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو نااہل کیا تو خواجہ آصف کی آمد پر شہر امڈ آیا کیوں کہ خواجہ آصف وفادار آدمی ہیں اور انہوں نے نوازشریف سے وفا نبھائی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ لوٹوں کی دال نہیں گلنے والی کیوں کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کا الیکشن میں وہ انجام ہوگا کہ آئندہ لوگ پارٹی چھوڑنے سے پہلے 10 بار سوچیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا یہ قصور تھا کہ اس نے جھکنے اور اوپر والوں سے ا?ڈر لینے سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے پوچھا کہ کیا بلوچستان کی حکومت نواز شریف نے ختم کی تھی اور زرداری عمران گٹھ جوڑ بھی نواز شریف نے کرایا تھا۔انہوں نے عوام سے کہا کہ ان ساری سازشوں کا جواب ووٹ کی پرچی سے دینا اور 2018 کے الیکشن میں مہروں کو عبرت کا نشان بنا دینا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 2 مئی 2018 کی مزید خبریں
-
وزیراعظم کا اکتوبرسےقبل فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کروانےکا اعلان
-
میمو گیٹ کیس، سپریم کورٹ نے قانون دان احمر بلال صوفی کو عدالتی معاون مقرر کر دیا ،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
-
میرا مقابلہ زرداری یاعمران سے نہیںاس خلائی مخلوق کیساتھ ہے جو نظر نہیں آتی،نوازشریف
-
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے اہلکار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو رہا کر دیے جانے کا امکان
-
نیب کسی کیساتھ امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا، پالیسی فیس نہیں، کیس دیکھنے کی ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال
-
پرویز مشرف کے ’اختیارات کے غلط استعمال‘ کی تفصیلات نیب میں طلب
-
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی یقین دہانی ،ہزارہ برادری نے تادم مرگ بھوک ہڑتال ختم کردی
-
اسد عمر کی وہ ایک ملاقات جس نے تحریک انصاف میں ہلچل مچا دی
-
متحدہ مجلس عمل نے مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا
-
وفاقی پولیس کی جانب سے تشدد و تذلیل کرنے کا معاملہ
-
پاکستان نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی
-
پاکستان تحریک انصاف کا مسلم لیگ ن کو نیا چیلنج
-
قومی اسمبلی کے اجلاس میں رانا ثناء اللہ کا معاملہ اٹھا دیا گیا
-
سپریم کورٹ نے تمام سرکاری ملازمین کو تین روز کے اندر تنخواہ ادا کرنے کے حکم دیدیا
-
رہنما ایم کیوایم پی آئی بی فاروق ستارنے بہادرآباد جانےکااعلان کر دیا
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا رانا ثناء اللہ کے پی ٹی آئی کی خواتین بارے ریمارکس پر شدید احتجاج ،معافی کا مطالبہ
-
اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ میں خاص کیا ہے،تفصیلات منظر عام پر آ گئیں
-
رانا ثناء اللہ کا خواتین سے متعلق بیان افسوسناک ہے،شاہ محمود قریشی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کا حادثے کے بعد پہلا بیان منظرعام پر آ گیا
-
ضلع تربت سے 20لاشوں کی برآمد گی‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کا ازخود نوٹس لے لیا
-
سپریم کورٹ ، دو ہری شہریت کے باعث نااہل قراردیئے گئے ارکان پارلیمنٹ کیخلاف فوجداری مقدمات ختم کرنے کا حکم، نااہل اراکین پارلیمان پانچ پانچ لاکھ روپے پارلیمنٹ میں جمع کرائیں،سپریم کورٹ
-
پی ٹی وی میں جنسی ہراساں کرنے پرمتاثرہ خاتون سپریم کورٹ پہنچ گئیں
-
ْ قومی اسمبلی نے خواتین کے لئے نامناسب الفاظ استعمال کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی
-
سنا ہے چیف جسٹس سپریم پرویز مشرف کو ازخود نوٹس لے کر عدالت میں پیش کروانے والے ہیں،کیپٹن (ر) صفدر کا طنز
-
پاک بحریہ کا ایک اور کارنامہ ، کھلے سمندر میں پھنسی پرتگالی کشتی کے مسافروں کو بچا لیا
-
پاکستان کے نوجوانوں کو اپنی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا‘ احسن اقبال
-
سپریم کورٹ نے پتوکی بابا فرید اور دریا خان شوگر ملز کے مالکان سے ادائیگیوں کا بیان حلفی طلب کر لیا
-
پرویز خٹک کی سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست
-
ر راؤ انوار کو ہتھکڑی میں پیش نہ کیا تو پور املک بند کردینگے،والد نقیب اللہ محسود
-
پانامہ کیس میں پھنسے نواز شریف کے لیے ایک اور بری خبر
-
خواجہ آصف نے نااہلی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
-
اے این پی کا وزیر اعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے گورنر خیبر پختونخوا کو خط
-
ایون فیلڈ ریفرنس،نواز شریف پبلک آفس ہولڈ کرتے وقت لندن فلیٹس کے مالک تھے، گواہ نیب
-
سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے عبوری حکومت کے قیام کی بجائے متبادل منصوبہ پیش کردیا
-
نواز شریف کی ن لیگ کے تاحیات قائد کے عہدے سے بھی چھٹی کروا دیے جانے کا امکان
-
ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس
-
حیسکو نے لعل شہباز قلندر کے عرس کی وجہ سے لعل شہباز قلندر فیڈر کو لوڈشیڈنگ سے رات سے مستثنیٰ قرار دیدیا
-
خلیجی ممالک کے بعد ایک اور بڑے اسلامی ملک نے ایران سے تعلقات ختم کردیے
-
افغان حکومت کا ملک کے نصف سے کچھ ہی زیادہ اضلاع پر کنٹرول ہے،امریکی رپورٹ
-
سعودی عرب، 16 ایٹمی پلانٹس کی تعمیر کیلئے 5 ممالک کوشاں
-
سعودی ریلوے کمپنی نے رمضان کے لیے نظام اوقات کا اعلان کر دیا گیا
-
بھارتی حکومت کو تاج محل کا رنگ بدلنے کی کوئی پروا نہیں ہے، بھارتی سپریم کورٹ
-
ہولو کاسٹ کے ذمہ دار یہودی خود ہیں،فلسطینی صدر محمود عباس
-
سعودی شہر النماص کے اسپتال میں زچگی کا عجیب واقعہ ، زچہ پیٹ میں دھماکے سے فوت ہو گئی
-
حج و عمرہ ذائرین کیلئے شاندار خبر
-
متحدہ عرب امارت میں عرب شہری کو پڑوسی خاتون کے ساتھ سوتے ہوئے جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں جیل کی سزا
-
امریکی ریاستوں کاڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ، مقدمے کی بنیاد گاڑیوں پر لاگو ماحولیاتی ضوابط میں نرمی قرار
-
آلودہ ہوا ہر سال 7ملین انسانوں کی ہلاکت کا باعث، ڈبلیو ایچ او کا انکشاف
-
امن معاہدے کے باوجود علاقے میں امریکی موجودگی ضروری ہے، جنوبی کوریا
-
بھارت، اے ٹی ایم میں دھماکہ،14لاکھ نقدی جل کر راکھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.