اسرائیلی خفیہ ادارے کے لیے کام کرنے والے دو عرب شہریوں کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج

منگل 1 مئی 2018 11:34

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء)  سعودی عرب کی فوجداری عدالت میں دو عرب شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق دونوں عرب شہریوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ دونوں اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے لیے کام کر رہے تھے اور ریاست سے انکے لیے معلومات اکٹھی کر رہے تھے ۔ دونوں شہریوں کا تعلق اسرائیل عربوں سے ہے اور یہ دونوں عرب شہری عرب پاسپورٹ کا فائدہ اٹھا کر سعودی عرب پہنچے تھے ۔ پبلک پراسیکیوٹر نے نشان عبرت بنانے کیلئے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں کو مملکت سے بیدخل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :