سنگاپورایئرلائن کی دنیا کی طویل ترین پروازچلانےکی تیاری

منگل 1 مئی 2018 17:36

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء): سنگا پورایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین پرواز چلانے کی تیاری شروع کردی ہے،مسافروں کے مطالبے پرنیویارک تک نان اسٹاپ پرواز پرکام شروع کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سنگا پورایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین پرواز چلانے پر کام شروع کردیا ہے۔ سنگاپور ایئرلائن اب نیویارک تک نان سٹاپ سفر کرے گی۔

سنگا پور نے نیویارک تک پرواز چلانے کا فیصلہ مسافروں کے مطالبے پرکیا ہے۔

(جاری ہے)

سنگاپور نے طویل ترین پرواز اڑانے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ نیویارک سے سنگار پور19 گھنٹے کی نان اسپاٹ پروازچلائی جائیگی۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور طویل پرواز کے پیش نظر'الٹرا لونگ رینج' طیارے بیڑے میں شامل کرے گا۔ سی ای اوسنگاپورایئرلائن گوچون فونگ نے بتایا کہ کمپنی نے67 ایئربس اے350 کا آرڈردے دیا ہے۔سنگاپور ایئرلائن میں مزید جدید ترین طیارے بھی شامل کیے جائیں گے۔ طویل ترین پرواز کیلئےطیارے میں ایندھن کی گنجائش ایک لاکھ 41 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 65 ہزار لیٹر کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :