سعودی عرب میں رمضان کی تیاریاں عروج پر، 24 شعبان کو سائرن ٹیسٹنگ کا اعلان

منگل مئی 17:59

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹی نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 17 مئی کو ہو گا ۔ جس پر سعودی عرب میں رمضان کی تیاریوں نے زور پکڑ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع "خبرعاجل" نیوز کا کہنا ہے کہ الدفاع المدنی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شہریوں کو اتباہ جاری کی ہے کہ 24 شعبان کو دوپہر ایک بجے سائرن ٹیسٹنگ ہو گی اس لیے شہری اسے کسی قسم کا خطرہ سمجھ کر گھبرائیں نہیں ۔

مزید تفصیلات کے مطابق الدفاع المدنی نے یہ اتباہ اس لیے جاری کی ہے کہ ریاست اس وقت حالتِ جنگ میں ہے اور اس سائرن ٹیسٹنگ کو سُن کر عوام کہیں اسے جنگ کا اعلان نہ سمجھ لیں۔ یہ سائرن مختلف شہروں ریاض ، الخرج ، الدرعیہ اور الشرقیہ کے تمام علاقوں میں بجائے جائیں گے ۔

Your Thoughts and Comments