سعودی عرب، 16 ایٹمی پلانٹس کی تعمیر کیلئے 5 ممالک کوشاں

بدھ 2 مئی 2018 11:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء) امریکی ایٹمی توانائی انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ 5 ممالک سعودی عرب میں ایٹمی پلانٹس کی تعمیر میں حصہ لینے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب تجارتی، صنعتی، تکنیکی مقاصد کیلئے 16پرامن ایٹمی پلانٹ قائم کرے گا۔ امریکی انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ 5ممالک کی کمپنیاں مملکت سے ٹھیکے حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ان میں امریکا ، چین ، روس ، فرانس اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔