امریکی ریاستوں کاڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ، مقدمے کی بنیاد گاڑیوں پر لاگو ماحولیاتی ضوابط میں نرمی قرار

بدھ 2 مئی 2018 20:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء)17امریکی ریاستوں نے کیلی فورنیا کی قیادت میں ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ دائر کر دیا،ریاستوں کے مشترکہ مقدمے کی بنیاد نئی گاڑیوں پر لاگو ماحولیاتی ضوابط میں نرمی کرنا بنا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی 17 وفاقی ریاستیں کیلی فورنیا کی قیادت میں ملکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالت میں چلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان ریاستوں نے اپنے مشترکہ مقدمے کی بنیاد تحفظ ماحول کے امریکی ادارے ای پی اے کے اس مجوزہ اقدام کو بنایا ہے کہ نئی گاڑیوں پر لاگو ہونے والے ماحولیاتی ضوابط نرم کر دیے جائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پیش رو باراک اوباما کی طرف سے صدارتی حکم کے تحت متعارف کرائے گئے گاڑیوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج سے متعلق ضابطے نرم بنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :