امن معاہدے کے باوجود علاقے میں امریکی موجودگی ضروری ہے، جنوبی کوریا

امریکی موجودگی کا شمالی کوریا کے ساتھ امن سمجھوتوں سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان بلیو ہوم

بدھ 2 مئی 2018 21:11

سئیول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء)جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ امن معاہدے کے باوجود علاقے میں امریکی موجودگی ضروری ہے،امریکی موجودگی کا شمالی کوریا کے ساتھ امن سمجھوتوں سے کوئی تعلق نہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط ہو بھی جائیں تو بھی علاقے میں متعین امریکی فوجی علاقے میں موجود رہیں گے۔

جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط ہو بھی جائیں تو بھی علاقے میں متعین امریکی فوجی علاقے میں موجود رہیں گے۔جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر بلیو ہوم کے ترجمان یو جائے کیوم نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں متعین امریکی فوجیوں کی موجودگی جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان اتحاد سے متعلق مسئلہ ہے اس کا شمالی کوریا کے ساتھ امن سمجھوتوں پر دستخط سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین اور جاپان جیسے سٴْپر پاور ہمسائیوں کے درمیان فوجی جھڑپوں میں ثالث کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے ہم امریکی فوجیوں کے علاقے میں موجود رہنے کے خواہش مند ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت علاقے میں امریکہ کے تقریباً 28 ہزار 500 فوجی موجود ہیں۔جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن اور شمالی کوریا کے لیڈر کِم ڑونگ اٴْن نے 27 اپریل کو دونوں ملکوں کے سرحدی بفرزون گاوں میں ملاقات کی تھی۔دونوں رہنماوں نے کوریا جزیرہ نما میں پائیدار امن کے قیام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور کئے گئے فیصلوں کو دیکھتے ہوئے جزیرہ نما کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے اور موجودہ فائر بندی کو پائیدار امن سمجھوتے میں تبدیل کرنے کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :