لاہور:بغیر منظوری سرکاری کالجوں سے غائب ہونے والے لیکچررز کو شوکاز نوٹس جاری

منگل 1 مئی 2018 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء) گزشتہ اتوار کے بعد تیس اپریل کو بغیر منظوری سرکاری کالجوں سے غائب ہونے والے لیکچررز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کئے جانے والے ایک سرکلر میں پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ تیس اپریل بروز پیر کو بغیر منظوری کے کالجوں سے غائب ہونے والے اساتذہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلبی کریں اور ان اساتذہ کی فہرست فوری طور پر محکمہ تعلیم پنجاب کو ارسال کی جائے اس سلسلے میں ڈی پی آئی کالجز کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری افسران و ملازمین سمیت سرکاری کالجوں کے اساتذہ نے یہ وطیرہ بنا لیا ہے کہ اتوار کے بعد اگرمنگل کے روز کوئی عام تعطیل آ جائے تو ان دونوں ایام کے درمیان پیر کا دن بھی سرکاری ادارے اپنے افسران ملازمین سے محروم رہتے ہیںڈ ی پی آئی کالجز نے صوبے بھر کے تمام سرکاری کالجوں کے سربراہان سے آج مورخہ دو مئی تک غیر حاضراساتذہ کی فہرستیں طلب کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :