تحریک انصاف کے جلسے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ جاتی رپورٹ تیار

پارکس اینڈ ہارٹیکچرل اتھارٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے کو پیش کردی

منگل 1 مئی 2018 19:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے مینار پاکستان پر پاکستان نحریک انصاف کے جلسے سے ہونے والے نقصانات کی تخمینہ جاتی رپورٹ تیار کر کے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کو پیش کر دی ہے رپورٹ میں ہارٹیکلچرل اور سول ورکس کی مد میں مجموعی طور پر پونے تیئس لاکھ روپے کے نقصان کا انکشاف کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق جلسے کے باعث ہارٹیکلچرل کی مد میں دو لاکھ 38ہزار دو سو روپے جبکہ سول ورک کی مد میں اکیس لاکھ چالیس ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ڈی جی پی ایچ اے نقصان کے ازالے کیلئے پی ٹی آئی لاہور کی قیادت کو باقاعدہ نوٹس جاری کرینگے۔