قومی اسمبلی کی لفٹس اپ گریڈیشن بے ضابطگیاں، خرد برد اور مالی کرپشن

پروجیکٹ منیجر شا ہد شوکت کیخلاف خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کو ایوان زیریں میں پیش کیے بغیر دبا لیا گیا

منگل 1 مئی 2018 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء) قومی اسمبلی کی لفٹس کی اپ گریڈیشن لاکھو ں روپے کی بے ضابطگیوں، خرد برد اور مالی کرپشن کے حوالے سے پروجیکٹ منیجر شا ہد شوکت کیخلاف ممبران اسمبلی پر مشتمل خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کو ایوان میں پیش کیے بغیر دبا لیا گیا۔کمیٹی کا قیام ممبران اسمبلی اور سینیٹر کے مطالبہ پر سپیکر اسمبلی سردار ایاز نے عمل میں لایا تھا۔

ذمہ دار زرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں لفٹس کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ پراجیکٹ منیجر قومی اسمبلی شاہد شوکت نے ایک پرائیوٹ کمپنی کے ساتھ کیا جس میں بڑے پیمانے پر کمیشن مک مکائو کیا گیا قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا جب کہ لفٹس کی اپ گریڈیش کے باوجود لفٹس کی رفتار پہلے سے کم ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

متحد ممبران اسمبلی اور سینیٹر زنے لفٹس کی کم رفتاری کے معاملے کو ایوان بالا اور ایوان زیریں کو اٹھایا اور لفٹس کی رفتار کم ھونے پر شدید احتجاج کیا جس کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومتی ممبر اسمبلی ملک ابرار نہیں چاہتے تھے کہ یہ معاملہ ایوان میں پیش ہو جس کے باعث اس معاملے کو اہم مواقعوں پر التواء میں ڈالا گیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شاہد شوکت جو کہ سوئی سدرن گیس پائپ لائن،یس این جی پی ایل میں اہم عہدے پر براجمان تھے ان پر مختلف پروجیکٹس میں مبینہ کرپشن کے الزامات عائد تھے جن کے حواے سے اہم انکشافات منظر عام پر آے۔ اگر اس پروجیکٹ منیجر کے خلاف مزید تحقیقاتہھوتی اور شفاف رپورٹ کو اسمبلی میں پیش کی جاتی تو کئی شرفاء کے چہرے بے نقاب ہوجاتے۔اس حوالے سے قومی اسمبلی کے پروجیکٹ منیجر شاھد شوکت سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تبصرہ دینے سے گریز کیا۔شیخ منظور احمد