ساہیوال: آٹھویں جماعت کے طالب علم اور ہڑ پہ میں کمسن بچے کے ساتھ بد فعلی، دو مقدمات درج، دو ملزم گرفتار تین فرار

منگل 1 مئی 2018 22:02

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 1 مئی 2018ء) یہاں نواح میں آٹھویں جماعت کے طالب علم اور ہڑ پہ میں کمسن بچے کے ساتھ بد فعلی کے دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں دو ملزم گرفتار تین فرار۔

(جاری ہے)

چک 88/6Rکے آٹھویں جماعت کے طالب علم محمد عاطف کو زبر دستی اغواء کر کے پستول دکھا کر غلام علی نے بد فعلی کی پولیس فرید ٹائون نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔قصبہ ہڑ پہ میں کمسن بچے احسن کو اسلحہ کے زور پر حمزہ اور اسکے تین ساتھی اسکے گھر لے گئے اور باری باری بد فعلی کی ۔جس پر پولیس ہڑ پہ نے چار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے حمزہ کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :