پاک بحریہ کا ایک اور کارنامہ ، کھلے سمندر میں پھنسی پرتگالی کشتی کے مسافروں کو بچا لیا

پی این ایس عالمگیر نے دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر موجود پرتگالی سیلنگ بوٹ کو ایندھن، صاف پانی اور اشیا خوردونوش فراہم کیں،پرتگالی فیملی نے امدادی آپریشن پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا،ترجمان پاک بحریہ

بدھ 2 مئی 2018 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے کھلے سمندر میں صومالیہ سے تقریبا 180 ناٹیکل میل دور امدادی آپریشن کرتے ہوئے پرتگالی کشتی کو مدد فراہم کی، پی این ایس عالمگیر نے پرتگالی سیلنگ بوٹ کو ایندھن، صاف پانی اور اشیا خوردونوش فراہم کیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پرتگال کی سیلنگ بوٹ 'بینی لیو 2' ایندھن ختم ہونے کے باعث کھلے سمندر میں مشکل کا شکار ہو گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق بوٹ پر بچے اور خواتین بھی موجود تھیں، جو کہ دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر تھی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسداد بحری قذاقی مشن پر مامور پی این ایس عالمگیر نے پرتگالی سیلنگ بوٹ کو ایندھن، صاف پانی اور اشیا خوردونوش فراہم کیں۔جس پر پرتگالی فیملی نے امدادی آپریشن پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔ پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے آپریشنز کی انجام دہی میں بھی پیش پیش رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :