پرویز خٹک کی سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست

چند دنوں کے لیے 5 سالہ رفاقت ختم نہ کی جائے، امیر جماعت اسلامی سے ملاقات میں گفتگو، سراج الحق نے معاملہ ایم ایم اے سربراہی اجلاس پر چھوڑ دیا

بدھ 2 مئی 2018 18:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کردی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی حکومت سے علیحدگی کے فیصلے پربات کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں کے لیے 5 سالہ رفاقت ختم نہ کی جائے۔ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کی درخواست پر سراج الحق نے موقف اپنایا کہ سیاسی لحاظ سے دوبارہ متحدہ مجلس عمل بحال ہوچکی ہے، جماعت اسلامی ایم ایم اے کا حصہ ہے اس لیے حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق سراج الحق نے پرویز خٹک کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت نہ چھوڑنے کا معاملہ ایم ایم اے کے سربراہی اجلاس میں قائدین کے سامنے رکھا جائے گا جس کے بعد فیصلے سے آگاہ کریں گے۔۔