خواجہ آصف نے نااہلی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

بدھ 2 مئی 2018 19:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی نااہلی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز خواجہ آصف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک کا بینک اکاؤنٹ غیر ارادی طور پر ظاہر نہ کر سکا، بینک اکاؤنٹ میں کاغذات نامزدگی کے ڈیکلیئرڈ اثاثوں کی 0.5فیصد رقم تھی، موجودہ رٹ دائر ہونے سے قبل بینک اکاؤنٹ اور اقامہ ظاہر کر چکا تھا، درخواست میں خواجہ آصف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نیبغیرشواہد غیر فعال بینک اکاؤنٹ کو ظاہر نہ کرنا بدنیتی قرار دیدیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں ملکی اور یو اے ای قوانین کو مدنظر نہیں رکھا گیا، ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے رویئے کو بھی سامنے رکھنا ہوتا ہے، درخواست گزار نے ہائیکورٹ سے حقائق چھپائے، خواجہ آصف نے درخواست میں موقف اپنا یا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں 6.8ملین روپے کی بیرونی آمد ن کو ظاہر کیا، بیرون ملک کی ظاہر کردہ آمدن میں تنخواہ بھی شامل تھی، ہائیکورٹ نے قیاس آرائیوں پر مبنی فیصلہ دیدیا، رٹ دوہزار سترہ میں دائر ہوئی، دوہزار پندرہ میں اقامہ ظاہر کیا، خود سے اکاؤنٹ ظاہر کرنے کے عمل کو بدنیتی نہیں کہا جا سکتا، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کرینااہلی کا ڈیکلریشن ختم کیا جائے۔