نواز شریف کی ن لیگ کے تاحیات قائد کے عہدے سے بھی چھٹی کروا دیے جانے کا امکان

بدھ مئی 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) نواز شریف کی ن لیگ کے تاحیات قائد کے عہدے سے بھی چھٹی کروا دیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق اور نااہل قرار دے دیے جانے والے وزیراعظم نواز شریف کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایک نااہل شخص کو کسی بھی سیاسی جماعت کا تاحیات قائد مقرر نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے انہیں تاحیات قائد کے عہدے سے بھی ہٹایا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ میں یہ درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ہے۔

Your Thoughts and Comments