پاکستان نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

پاکستان نے بھارتی شہری جتندراکوانسانی بنیادوں پر رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 2 مئی 2018 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء):پاکستان نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔پاکستان نے بھارتی شہری جتندراکوانسانی بنیادوں پر رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر تے ہوئے بھارتی شہری جتندراکوانسانی بنیادوں پر رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابقجتندرا خون کی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں، جتندرا کوانسانی بنیادوں پررہا کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔جتندرا2014 میں گرفتار ہوا،اسی سال جولائی میں سزا بھی ختم ہوگئی۔انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ ماہ جتندرا کی بھارتی شہری ہونےکی تصدیق کی۔یاد رہے کہ جتندر 2014  میں راجھستان کی سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔