پاکستان تحریک انصاف کا مسلم لیگ ن کو نیا چیلنج

اگر ان میں جرات ہے تو نام لیں کہ کن سے ان کا مقابلہ ہے ، فواد چودھری

بدھ 2 مئی 2018 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء):پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو نیا چیلنج کر دیا۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر ان میں جرات ہے تو نام لیں کہ کن سے ان کا مقابلہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو نیا چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستان کے عوام کا خون پی رہے تھے۔

عمران خان نے عوام کو بتایا کہ اصل جمہوریت کیا ہوتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ یہ صرف اپنی ذات کو سامنے رکھ کر یہ تقاریر کرتے ہیں۔انہوں نے نواز شریف اور انکی صاحبزادی کو چیلنج کیا کہ اگر ان میں جرات ہے تو نام لیں کہ کن سے ان کا مقابلہ ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ آج عدلیہ ان سےکرپشن کے سوالات نہ پوچھیں تو سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا۔