پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کا حادثے کے بعد پہلا بیان منظرعام پر آ گیا

بدھ مئی 23:29

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کا حادثے کے بعد پہلا بیان منظرعام پر آ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ انڈرگراؤنڈاسٹیشن کےپلیٹ فارم پرگرنےسےمجھےشدیدچوٹ لگی ۔میری بائیں طرف کی 3پسلیاں ٹوٹ گئیں،کمرمیں بھی چوٹ لگی۔گرنے سے سرمیں اندرونی چوٹ بھی پہنچی ہے۔انکا کہنا تھا کہ گرنےسےمیں نیم بےہوش ہوگیااگلی صبح اسپتال میں آنکھ کھلی۔اندرونی چوٹوں کی وجہ سے شدید تکلیف ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ چوٹ کی وجہ سے امریکا کا دورہ منسوخ کردیاہے۔

Your Thoughts and Comments