آسٹریلیا میں دنیا کی معمر ترین مکڑی 43برس کی عمر میں فوت ہوگئی

اپنی ہی نسل کی پہلی مکڑی سے 15 برس زیادہ زندگی پاکر اس کی 28 سالہ زندگی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

بدھ 2 مئی 2018 15:37

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء)آسٹریلیامیں دنیا میں سب سے زیادہ عرصے زندہ رہنے والی آسٹریلیا کی مکڑی موت سے ہمکنار ہوگئی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں موجود یہ مادہ مکڑی ٹریپ ڈور اسپائیڈر کی نسل سے تعلق رکھتی تھی اور اس نے اب تک طویل العمری کے تمام ریکارڈ توڑے تھے۔

(جاری ہے)

یہ مکڑی آسٹریلیا کی کرٹِن یونیورسٹی میں موجود تھی اور اس نے اپنی ہی نسل کی پہلی مکڑی سے 15 برس زیادہ کی زندگی پاکر اس کی 28 سالہ زندگی کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

ٹورنٹیولا مکڑیاں عموماً 20 سال سے کچھ زیادہ عرصے تک زندہ رہتی ہیں جبکہ تسمانین غار والی مکڑیاں 40 سال تک زندہ دیکھی گئی ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق ٹریپ ڈور اسپائیڈر زیادہ سے زیادہ 20 سال تک زندہ دیکھی گئی ہیں لیکن کرٹن یونیورسٹی کی 16 نمبر والی اس مکڑی نے ماہرین کو 43 برس تک جی کر حیران کردیا۔

متعلقہ عنوان :