لندن میں ریلوے سٹیشن کے باہر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

بدھ 2 مئی 2018 16:00

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء) برطانوی دارلحکومت لندن کے کوئینز بری ریلوے سٹیشن کے باہر فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن کے شمال مغربی علاقے میں فائرنگ کی اطلاع پر جب مقامی پولیس وہاں پہنچی تو ریلوے سٹیشن کے باہر ایک شخص کی لاش ملی ،جبکہ ایک اور شخص زخمی حالت میں وہاں موجود تھا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔