آلودہ ہوا ہر سال 7ملین انسانوں کی ہلاکت کا باعث، ڈبلیو ایچ او کا انکشاف

ہلاکت خیز فضائی آلودگی کے تدارک کے لئے فوری اقدامات ضروری ہیں،ڈائریکٹر جنرل تیدروس آدھانوم گیبرائسس

بدھ 2 مئی 2018 20:52

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء)عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے انکشاف کیا ہے کہ آلودہ ہوا سے ہر سال 7ملین انسان ہلاک ہوتے ہیں، ہلاکت خیز فضائی آلودگی کے تدارک کے لئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں آلودہ ہوا میں سانس لینے کے نتیجے میں ہر سال قریب7 ملین انسان ہلاک ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات جنیوا میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی طرف سے بتائی گئی۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس آدھانوم گیبرائسس نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتوں کو ایسے مؤثر اقدامات کرنا چاہییں، جن کی مدد سے ہلاکت خیز فضائی آلودگی کا تدارک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر ہر دس میں سے نو انسان ایسی ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں، جس میں مضر صحت مادوں کی شرح خطرناک حد تک زیادہ ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :