مسجد پر خود کش بم حملے،معصوم بچوں سمیت درجنوں نائجیرین ہلاک

بدھ 2 مئی 2018 20:52

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء)نائجیریا میں مسجد پر خود کش بم حملوں میںمعصوم بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک نائجیریا کے شہر مٴْوبی کی ایک مسجد پر کیے گئے دوہرے خود کش بم حملوں میں حکام کے مطابق کم از کم چھبیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امدادی کارکنوں نے مرنے والوں کی تعداد ساٹھ سے زائد بتائی ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ہلاک شدگان میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ پہلا خود کش حملہ اس مسجد پر بم دھماکے کی صورت میں کیا گیا۔ پھر کچھ ہی دیر بعد ایک دوسرے خود کش حملہ آور نے خود کو ایسے نمازیوں، مقامی تاجروں اور عام شہریوں کے ایک ہجوم کے عین وسط میں دھماکے سے اڑا دیا، جو اپنی جانیں بچانے کے لیے ایک قریبی جگہ پر جمع ہو گئے تھے۔ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام ماضی میں مٴْوبی میں کئی بم حملے کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :