فیس بک کےسربراہ مارک زکربرگ کا انوکھااعلان

فیس بک اب شریک حیات کے چناو میں ہاتھ بٹائےگا،10 ملین سنگل صارفین کی شریک حیات تلاش کرنے میں مدد کی جائے گی

بدھ 2 مئی 2018 21:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء)فیس بکنے ڈیٹنگ اینڈ پاٹنر فنکشن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، فیس بک کی200 ملین صارفین سنگل ہیں ان کو شریک حیات تلاش کرنے میں مدد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ اپنے صارفین کی طرف سے ڈیٹنگ اور پارٹنرز کی تلاش میں ان کی مدد کرے گی۔

نئے ڈیٹنگ فنکشن کے لیے صارفین کو آئندہ اپنا ایک علیحدہ پروفائل تیار کرنا ہو گا۔ سان خوزے میں فیس بک ڈویلپرز کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کمپنی کے سربراہ مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بک کے قریب دو سو ملین صارفین کے مطابق وہ سنگل ہیں اور اس طرح شریک حیات تلاش کرنے میں ان کی مدد کی جا سکتی ہے۔