ایران کے خلاف مراکش کا ساتھ دیں گے، سعودی عرب کا اعلان

سعودی عرب امن و استحکام اور سالمیت کو خطرات پیدا کرنے والے فریق کے خلاف کھڑا ہو گا، سعودی دفتر خارجہ

بدھ 2 مئی 2018 21:53

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء)سعودی عرب نے ایران کے خلاف مراکش کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا،سعودی عرب امن و استحکام اور سالمیت کو خطرات پیدا کرنے والے فریق کے خلاف کھڑا ہو گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ مراکش کے امن و استحکام اور اسکے اتحاد و سالمیت کو خطرات پیدا کرنے والے فریق کے خلاف سعودی عرب تن من دھن سے ساتھ ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیاکہ سعودی حکومت مراکش کے اندرونی امور میں ایرانی مداخلت کی شدت سے مذمت کرتی ہے۔ دہشتگرد تنظیم حزب اللہ کے ذریعے مراکش کے اندرونی امور میں مداخلت ناقابل برداشت ہے۔ حزب اللہ کے لوگ مراکش کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے کی غرص سے پولیساریو محاذ کے کارندوں کو عسکری تربیت دیتے ہوئے پائے گئے۔