کمشنر لاہورنے متحدہ مجلس عمل کو 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

بدھ 2 مئی 2018 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء) کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل نے متحدہ مجلس عمل کو 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جلسے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے ایم ایم اے کے تین رکنی وفد نے گزشتہ روز کمشنر لاہور سے ملاقات کی اور انہیں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ ایک درخواست پیش کی، کمشنر لاہور کے انکار کے بعد متحدہ مجلس عمل کے