ملالہ یوسفزئی کے والد کا خوشحال سکول فنڈز کی کمی کے باعث بند کر دیا گیا

اساتذہ اور دیگر سٹاف کو بھی فارغ

بدھ 2 مئی 2018 23:47

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے والد کا قائم کردہ خوشحال سکول فنڈز کی کمی کے باعث بند کر دیا گیا۔ اساتذہ اور دیگر سٹاف کو بھی فارغ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی کے والد کا قائم کردہ خوشحال سکول بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق سکول کو اخراجات پورے نہ ہونے کے باعث بند کیا گیا ہے ۔ اس سکول میں 80لڑکے زیر تعلیم تھے سکول کی انتظامیہ،سٹاف اور اساتذہ کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے انتظامیہ کے مطابق ملالہ یوسفزئی پر حملے کے بعد ان کے والد نے توجہ دینا چھوڑ دی ہے اور لاوارث چھوڑ دیا تھا۔ برطانیہ جانے کے بعد سے انہوں نے سکول کی کوئی خبر نہیں لی۔۔