ترک جنرل چیف آف جنرل سٹاف کا دورہ

جی ایچ کیو ، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر ،اعلیٰ عسکری قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں پاکستان اور ترکی کا دو طرفہ دفاعی و فوجی تعاون کومزید مستحکم کرنے پر اتفاق خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کا اہم کردار ہے، ترکی کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ترکی نے ہر معاملے میں پاکستان کا ساتھ دیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

جمعرات 3 مئی 2018 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 3 مئی 2018ء) پاکستان اور ترکی نے دو طرفہ دفاعی و فوجی تعاون کومزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ ترکی نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کا اہم کردار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکش چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہولسی آکر نے جی ایچ کیو اور جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل۔

قمر جاوید باجوہ سے الگ الگ ملاقات کی۔ ترکش چیف آف جنرل اسٹاف نے آرمی چیف سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف کو جی ایچ کیوآمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور انحوں نے یادتگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دو طرفہ سلامتی اور علاقائی امور پر بات چیت کی گئی۔ ترکش چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشتگردی کی جنگ میں پاک آرمی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن قائم کرنے میں پاک آرمی کا بہت بڑا کردار ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکش چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے ہر معاملے میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ ایک اور ملاقات میں ترکش چیف آف جنرل اسٹاف نے چیرمین جوائنٹ چیفس جنرل زبیر محمود حیات سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکواٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ سلامتی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ ترکش چیف نے پاک فوج کی کی اعلی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف کو جوائنٹ ہیڈ کوارٹر آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔