چوہدری نثار آپکی پارٹی کا حصہ کیوں نہیں بن رہے ،حامد میر کے سوال پرعمران خان کی مسکراہٹ نے بہت سے جواب دے دئیے

جمعرات مئی 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء):چوہدری نثار آپکی پارٹی کا حصہ کیوں نہیں بن رہے ،حامد میر کے سوال پرعمران خان کی مسکراہٹ نے بہت سے جواب دے دئیے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں ایک عرصے سے گردش میں ہیں۔کچھ روز قبل بھی تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری نثار سے رابطوں کی تصدیق کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے حال ہی حامد میر کو دئیے گئے انٹرویو میں بھی اشاروں اشاروں میں بہت کچھ کہہ دیا۔حامد میر نے عمران خان سے سوال پوچھا کہ چوہدری نثار آپکی پارٹی میں کیوں شامل نہیں ہو رہے جس پر عمران خان نے کہا کہ میں اس پر کیا کہہ سکتا ہوں ۔یہ تو انہوں نے خود فیصلہ کرنا ہے ۔حامد میر نے پھر پوچھا کہ چوہدری نثار سے آپ کی ملاقات کب ہوئی جس پر عمران خان نے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا جس پر حامد میر نے کہا کہ اس مطلب ہے کہ آپکی حال ہئ میں ملاقات ہو چکی ہے جس پر عمران مسکرائے اور اپنے پہلے والے جملے کو دہراتے ہوئے تاثرات دئیے۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Your Thoughts and Comments