ندیم افضل چن کے کزن سمیت متعدد رہنمائوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

جمعہ 4 مئی 2018 20:00

ملک وال (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء)پی ٹی آئی کے رہنما ندیم افضل چن کے کزن اور پی ٹی آئی کے رہنما برگیڈیر (ر)اظہار الحسن گوندل اور مسلم لیگ ق کے رہنما میجر (ر)احسان الہی گوندل سابق ایم پی اے،پی ٹی آئی تحصیل بھیرہ کے صدر ارسلان حسن گوندل ، پی ٹی رہنما اوراین ای86 سے امیدوار قمر عباس بوسال نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند دن قبل پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق ایم این اے ندیم افضل چن کے کزن اور پی ٹی آئی کے رہنما برگیڈیر (ر)اظہار الحسن گوندل امیدوار قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما میجر (ر)احسان الہی گوندل سابق ایم پی اے، بر گیڈیر اظہار الحسن کے بیٹے پی ٹی آئی تحصیل بھیرہ کے صدر ارسلان حسن گوندل ، پی ٹی آئی رہنما اوراین ای86 سے امیدوار قمر عباس بوسال نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے جبکہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنما ناصر عباس تارڑ امیدوار حلقہ پی پی 67 سمیت کئی اہم شخصیات کی7 مئی کو بلاول بھٹو کے دورہ منڈی بہاوالدین کے موقع پر پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ہے ۔