لاہور، عام انتخابات سے قبل سیاسی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری، جواب طلب

جمعہ 4 مئی 2018 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات سے قبل سیاسی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سیالکوٹ اور گجرات کے محمد انور اور دیگر تین درخواستوں پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیوں سے قبل امیدوروں سے اعتراضات لینا اور اور انکا موقف سننا ضروری ہے،رواں سال عام انتخابات میں ہونے جا رہے ہیں ۔

عام انتخابات سے قبل جو حلقہ بندیاں کی گی ہیں وہ سیاسی بنیادوں پر ہیں۔ حکومتی رکن صوبائی و قومی اسمبلی کی ایما پر حقلہ بندیاں کی گی ہیں۔ مخالف امیدوروں سے اعتراضات اور انکو نہیں سنا جا رہا ہے۔ سیاسی بنیادوں پر کی گی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قانون کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دے۔