کوئٹہ، بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی عہدیداروں کارکنوں اور وفود سے بات چیت

ظہرانہ میں بھی شرکت

جمعہ 4 مئی 2018 23:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جتک ہائوس میں پارٹی عہدیداروں کارکنوں اور مختلف علاقوں سے آنے والے وفود سے بات چیت کی اور ظہرانہ میں بھی شرکت کی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعہ کے روز کوئٹہ پہنچے ایئرپورٹ پر پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک اورپارٹی کے دیگر رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا بلاول بھٹو ایئرپورٹ سے سیدھا جتک ہائوس سریاب روڈ پہنچے جہاں پر پارٹی عہدیداروں کارکنوں اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین سے بھی ملاقات کی اور کوئٹہ میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے فاتحہ خوانی کی اور بعد میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں بھی شرکت کی ۔