چین کا ایران سے جوہری معاہدہ برقرار رکھنے کا فیصلہ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

جمعرات 3 مئی 2018 23:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 3 مئی 2018ء)ترجمان چینی وزارت خارجہ ہووا چھن اینگ نے کہا ہے کہ چین نے ایران سے جوہری معاہدہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،ایران عالمی معاہدے پر کاربند ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیجنگ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ ایران معاہدے پر کاربند ہے۔ترجمان نے کہا کہ جوہری توانائی کا عالمی ادارہ معاہدے کی نگرانی اور اس سے متعلق رائے قائم کرنے والا واحد ادارہ ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے دونوں ممالک کے درمیان جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :