اسٹورز کے باہر بھگڈر، کئی گاہک بے ہوش

متحدہ عرب امارات میں اسٹور نے بھاری ڈسکاونٹ کا اعلان کر دیا

جمعہ 4 مئی 2018 18:08

عجمان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء) متحدہ عرب امارات کے شہرعجمان میں اسٹورکے باہر رش سے متعلق سماجی میڈیا پر شائع ہونے والے کئی ویڈیوزکے بارے میں عجمان کے اقتصادی ترقی ڈیپارٹمنٹ نے ایک اہم بیان جاری کر دیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹ نے اسٹور کے باہر رش کو کنڑول کرنے کے لیے ڈی ای ڈی انسپکٹرز کی ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔

عجمان کے کنٹرول اور صارفین کے تحفظ کے شعبے کے ڈائریکٹرماجد ال سویدی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹور نے مخصوص اشیاء پر ڈسکاونٹ کے لیے ڈیپارٹمنٹ سے خاص اجازت لی تھی لیکن جیسے ہی ڈیپارٹمنٹ کو رش کے بارے میں اور بھگڈر کے باعث کئی لوگوں کے بے ہوش ہونے کی خبر ملی تو انہوں نے فوری طور پر ڈی ڈی آفیسرز کی ایک ٹیم تشکیل دی اور انھیں اسٹور کے باہر رش کو کنٹرول کرنے کے لیے بھیجا۔

(جاری ہے)

ال سویدی نے مزید بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ نے اسٹور کو ںوٹس جاری کر دیا ہے کہ اسٹور انتظامیہ کو اس قسم کے حالات سے نپٹنے کے لیے پہلے سے تیاری کرنی چاہیے تھی ۔ اس قسم کی صورتحال کے پیدا ہونے سے امارات میں سیکیورٹی سے متعلق صورتحال پر سوال اٹھیں گے ۔ تاہم ہجوم کو منتشر کردیا گیا اور صورتحال کو بھی کنٹرول میں کر لیا گیا ہے ۔

. #انتشرت اليوم عدة #مقاطع_فيديو مصوّرة في إمارة #عجمان عن حدوث تدافع وحالات إغماء في أحد متاجر التخفيضات الذي أفتتح اليوم في #السوق_الصيني في عجمان، وفوراً توجه فريق من المفتشين للاطلاع على كافة الإجراءات التي يتّبعها المركز للسيطرة على التزاحم، وفي ذات السّياق صرح ماجد ناصر السويدي، مدير إدارة الرقابة وحماية المستهلك في #اقتصادية_عجمان ، بالقول:. "يمتلك مركز التسوق تصريح لتنظيم حملة التخفيضات على بعض البضائع والمنتجات المحددة، وفور ورود البلاغ بشأن حادث التدافع وإغماء عدد من المستهلكين في مركز التسوق توجه مباشرة فريق من المفتشين إلى المركز للتأكد من صحة الخبر وللاطلاع على الإجراءات التي يتبعها المركز لتنظيم وإدارة العملية والسيطرة على التزاحم حفاظا على سلامة الجميع، وتم تسليم المنشأة إشعار لمراجعة الدائرة وذلك بهدف تجنب تكرار مثل هذه الممارسات في المستقبل والتي تعكس صورة غير حضارية عن الإمارة في حين أن هذه الصورة مغايرة عن الواقع، كما تم السيطرة بشكل تام على التدافع والازدحام". . #خدمات #اقتصاد #استثمار #دائرة_التنمية_الاقتصادية #عجمان #الإمارات #استثمارات_عجمان #اقتصاد_عجمان #اقتصاد_الإمارات

A post shared by Ajmanded (@ajmanded) on

عجمان پولیس نے جمعرات کی دوپہر کو ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے مداخلت کی تھی جو کہ اسٹور سے بھاری ڈسکاونٹ پر کھانے پینے کی اشیاء خریدنے آیا تھا ۔

اسٹور نے یہ ڈسکاونٹ رمضان آفر کے طور پر متعارف کرایا ہے ۔ اسٹور کے اندر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹور پانی کی بوتلوں کا ایک کارٹن 1 درہم میں فروخت کر رہا ہے ۔ ڈسکاونٹ کا اعلان کرنے کے ایک گھنٹے کے بعد اسٹور کے باہر اتنا رش تھا کہ ہجوم اسٹور انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر ہو گیا اور بھگڈر کے نتیجے میں کئی گاہک بے ہوش ہو گئے ۔ تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ عجمان پولیس نے فوری کاروائی کرکے ہجوم کو قابو کر لیا تھا ۔